ویڈیو اسٹریمنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے ایڈ بلاک استعمال کرنے والے افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کو مزید شدید کر دیا ہے۔کچھ یوٹیوب صارفین یوٹیوب پر ویڈیو کے دوران چلنے والے اشتہارات سے بچنے کے لیے ایڈ بلاکرز کا استعمال کرتے ہیں۔
ایڈ بلاکر استعمال کرنے والے صارفین کو اب مختلف صورت حال کا سامنا ہے، فعال ایڈ بلاکر کے ساتھ ویڈیو دیکھنے پر یا تو ویڈیو شروع ہوتے ہی ختم جاتی ہے یا پھر اس کی آواز بند ہوجاتی ہے۔
واضح رہے یوٹیوب نے اعلان کیا تھا کہ کمپنی ان تھرڈ پارٹی ایپس کے خلاف اقدامات لے گی جو پلیٹ فارم پر چلنے والے اشتہارات کو روکتے ہیں۔