ایک دوسرے کی محبت کی زبانوں کو سمجھیں۔ سب لوگ ایک جیسے نہیں ہوتے بلکہ مختلف لوگ محبت کا اظہار مختلف طریقے سے کرتے ہیں۔
ہر ایک کا اپنا الگ انداز ہوتا ہے، کوئی محبت کا اظہار مثبت الفاظ سے، کوئی آپ کی خدمت کر کے، کوئی تحائف دے کر، کوئی اپنا وقت دے کر یا آپ کے کاموں کے لئے اپنا وقت صرف کر کے، کوئی آپ پر پیسے خرچ کر، کوئی آپ کی غلطیوں کو برداشت کر کے یعنی ہر کوئی اپنے مطابق اپنی محبت کا اظہار کا اظہار کرتا ہے.
اس لئے یہ ضروری نہیں ہے کہ اپنے پسندیدہ طریقے کو ہی محبت کا اظہار سمجھا جائے بلکہ ضروری یہ ہے کہ ایک دوسرے کی محبت کی زبان کو سمجھا جاۓ.