اگر اپ اردو کی کتابیں پڑھنے میں دلچسپی رکھتے ہیں، اور اکثر مطالعہ کرتے رہتے ہیں، تو اپ نے اکثر اردو کی کتابوں میں ایک لفظ پڑھا ہوگا جو ہے 'ما فی ضمیر'.
کیا اپ اس لفظ کے معنی جانتے ہیں؟
اگر نہیں جانتے تو چلیں آئیں اج جانتے ہیں اور یہ بھی جانتے ہیں کہ یہ لفظ بنا کیسے!
اصل میں اس لفظ کی معنی ہوتے ہیں دل کی بات یا خیال تہہ دل، مثلاً کوئی شخص اگر اوپر سے 'ہاں' بول رہا ہو لیکن اس کے دل میں 'نہ' ہو تو اسے کہا جاتا ہے کہ 'اس شخص نے اوپر سے تو حامی بھر لی لیکن اس کی ما فی ضمیر میں صاف انکار ہے'
آئیں اب اس لفظ کی وجہ تسمیہ یا 'یہ لفظ کیسے بنا' جانتے ہیں!
اس لفظ میں 'ما' اور 'فی' عربی کے لفظ ہیں 'ما' کے معنی ہیں 'جو' اور 'فی' کے معنی ہیں 'میں' یا 'اندر' یعنی جو ضمیر میں ہے.
جو ضمیر میں ہے؟ - ضمیر یعنی دل.
تو 'مافی ضمیر' یعنی کوئی بھی دل میں چھپی ہوئی بات.
اب امید ہے کہ آیندہ جب آپ لفظ مافی ضمیر پڑھیں گے تو آپ کو پتہ ہوگا کہ اس کے کیا معنی ہیں.