ہفتہ، 9 نومبر، 2024

آٹھ گلاس پانی حقیقت یا افسانہ

آٹھ گلاس پانی حقیقت یا افسانہ - 8 glass water daily



اگرچہ روزانہ آٹھ گلاس پانی کچھ لوگوں کے لیے صحیح مقدار ثابت ہو سکتا ہے، لیکن یہ کہنا کہ 'سب کو آٹھ گلاس پانی لازمی پینا چاہئے' صحیح نہیں. کیوںکہ آٹھ گلاس دوسروں کے لیے بہت کم یا بہت زیادہ ہو سکتا ہے.

آپ کی ہائیڈریشن کی ضروریات کا انحصار آپ کی سرگرمیوں کی سطح، جسمانی وزن اور درجہ حرارت پر ہوتا ہے. اس لئے پانی پینے کی مقدار سب کے لئے مختلف ہوتی ہے.

جس طرح کم پانی پینا خطرناک ہوتا ہے، اس ہی طرح بہت زیادہ پانی پینا بھی خطرناک ہے، یہ حالت جسے ہائپوناٹریمیا کہا جاتا ہے، جسم کے خلیوں میں سوجن اور سوڈیم کی سطح میں خطرناک حد تک کمی کا سبب بنتی ہے۔

تو ہمیشہ معتدل مزاجی برقرار رکھیں اور اپنے جسم کی ضرورت کے مطابق پانی پئیں.

Post Top Ad

Your Ad Spot