سینڈوچ کھاتے ہوئے کیا کبھی یہ سوال آپ کے ذہن میں آیا کہ اسے سینڈوچ ہی کو کہتے ہیں ؟
اگر یہ سوال آپ کے ذہن میں آیا ہے تو آج سینڈوچ کی وجہ تسمیہ جانتے ہیں.
سینڈوچ اصل میں ایک علاقے کا نام ہے جو انگلینڈ میں واقع ہے، سینڈوچ کا نام اس علاقے یعنی سینڈوچ کے چوتھے ارل، جان مونٹاگو کے نام پر رکھا گیا ہے.
اب 'ارل' کیا ہے؟ دراصل ارل اٹھارویں صدی میں انگریز اشرافیہ کے لئے ایک معزز خطاب کا درجہ رکھتا تھا.
جان مونٹاگو اس علاقے کا ارل تھا تو عام طور پر اس کو لارڈ سینڈوچ کہا جاتا ہے ، یہ شخص جوئے کے گھروں میں کریبیج اور دوسرے تاش کے طویل کھیلوں میں لگا رہتا. اس دوران کھانا کھانے کے لئے اٹھنے سے کھیل میں خلل پڑ تا، اس لئے یہ اپنے ملازم کو حکم دیتا تھا کہ وہ اس کے لئے ٹوسٹ شدہ بریڈ کے دو ٹکڑوں کے درمیان نمکین گوشت رکھ کر لے آئے.
بس اسی طرح اس تیز رفتار کھانے یعنی سینڈوچ کا نام اس کھانے کو ایجاد کرنے والے لارڈ سینڈوچ پر ہی پڑ گیا.