ہم دیکھتے ہیں کہ دنیا بھر سے سینکڑوں ملک ہر بار اولمپکس میں حصہ لیتے ہیں، لیکن ہم جانتے ہیں کہ بہت سے ایسے ممالک بھی ہوتے ہیں جو کسی نہ کسی وجہ سے حصہ نہیں لے پاتے.
لیکن کیا آپ یہ بات جانتے ہیں کہ کچھ ممالک ایسے بھی ہیں جنہوں نے تمام اولمپک ایونٹس میں بلا ناغہ حصہ لیا ہے!
آئیں دیکھتے ہیں کہ وہ ممالک کتنے ہیں اور کون کون سے ہیں؟
دنیا میں صرف پانچ ممالک ہی ایسے ہیں جو تمام اولمپک ایونٹس میں حصہ لے پاۓ ہیں.
ان تمام اولمپک گیمز میں حصہ لینے والے ممالک ہیں برطانیہ، فرانس، سویٹزرلینڈ، یونان اور آسٹریلیا، صرف یہی ممالک ہیں جو ہر بار حصہ لینے میں کامیاب ہو پاۓ ہیں۔
یعنی ١٨٩٦ سے ٢٠٢٤ تک لگاتار، ١٢٨ سال تک ان ملکوں نے کوئی بھی اولمپک ایونٹ نہیں چھوڑا!