بدھ، 21 اگست، 2024

سولر پینلز کی متبادل ان ڈور شیٹس

سولر پینلز کی متبادل ان ڈور شیٹس - solar panel's alternate indoor sheets


کیا آپ نے سولر پینل لگایا ہوا ہے اور آپ بارش کے دنوں میں مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں.

تو اب فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ سولر پینلز کی جگہ ایک نئی ’اِن ڈور‘ سولر شیٹ تیار کر لی گئی ہے، جسے نہ سورج کی روشنی کی ضرورت ہو گی اور نہ بیک اپ کے لیے بیٹری کی ضرورت پڑے گی۔

اس شیٹ کو تیار کرنے والی فیکٹری کا نام ’Exeger‘ ہے جس کے بانی گووینی فیلی ہیں۔ گووینی فیلی سویڈن کے ہمہ وقت ابر آلود رہنے والے موسم کے لحاظ سے سولر پینلز کا متبادل تلاش کرنے پر کام کر رہے تھے اور بالآخر وہ یہ اِن ڈور سولر شیٹ بنانے میں کامیاب ہو گئے، جو کسی بھی طرح کی روشنی سے بجلی بنا سکتی ہے۔

برطانوی اخبار دی انڈیپنڈنٹ سے گفتگو کرتے ہوئے گووینی فیلی کا کہنا ہے کہ یہ سولر شیٹ سورج کی روشنی سے، چاند کی روشنی سے اور حتیٰ کہ موم بتی کی روشنی سے بھی بجلی بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ہماری یہ ایجاد بین الاقوامی سطح پر انرجی بحران کے خاتمے اور ماحولیات کو درپیش خطرات سے نمٹنے میں انتہائی مفید ثابت ہو گی۔

Post Top Ad

Your Ad Spot