ہم اکثر بہت سی باتوں کے جواب میں صرف 'ہمم' کر دیتے ہیں، کبھی کسی کو 'ہاں' یا 'اچھا' کہنا ہو تو ہم 'ہمم' سے کام چلاتے ہیں، کسی کی بات سے متفق ہوں تو بھی یہی 'ہمم' کافی کام اتا ہے.
لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ اگر آپ اپنی ناک پکڑ لیں تو یہ 'ہمم' آپ کے کام نہیں آسکتا، یعنی ناک پکڑ کر آپ 'ہمم' نہیں کر سکتے.
اگر آپ یہ پڑھنے کے فورا بعد ناک پکڑ کر دیکھ چکے ہیں تو اس ریسرچ کرنے والے کے لئے تعریف تو بنتی ہے.