پہلے ٹوئٹر کے نام سے معروف سماجی رابطے کی ویب سائٹ اب مکمل طور پر ایکس ڈاٹ کام میں تبدیل ہوچکی ہے۔
ٹیسلا، اسپیکس ایکس اور دیگر کمپنیوں کے ارب پتی سربراہ، ایلون مسک نے ٹوئٹر کو 2022 کے آخر میں 44 ارب ڈالرز میں خریدا تھا اور گزشتہ جولائی میں اس کا نام تبدیل کرکے ایکس رکھنے کا اعلان کیا تھا۔
اگرچہ ویب سائٹ کا لوگو اور نام تبدیل کرکے ایکس کردیا گیا تھا لیکن آج تک اس کا ڈومین نام ٹوئٹر ڈاٹ کام ہی تھا۔ تاہم اب ایلون مسک نے اپنے ایک پیغام میں لکھا کہ ’تمام اہم سسٹمز اب ایکس ڈاٹ کام پر ہیں'