جمعہ، 5 جولائی، 2024

ٹی ٹونٹی میں ڈبل سنچری

ٹی ٹونٹی میں ڈبل سنچری - double century in t20


ویسٹ انڈیز کے کرکٹر رہکیم کارن وال نے اٹلانٹا اوپن میں ٹی ٹونٹی کرکٹ میں ڈبل سنچری بنانے کا ایک ناقابل یقین کارنامہ انجام دے دیا ہے۔

اپنی اس شاندار اننگز کے، کارن وال ٹی ٹونٹی کرکٹ میں ڈبل سنچری بنانے والے پہلے بلے باز مانے جا رہے ہیں، اس سے پہلے کسی لیگ میں سب سے زیادہ ٹی ٹونٹی رنز کا اعزاز کارن وال کے ہم وطن کرس گیل کو حاصل تھا، جنہوں نے انڈین پریمیئر لیگ کے چھٹے ایڈیشن میں اس وقت کا سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی اسکور ١٧٥ رنز کا بنایا تھا۔

رہکیم کارن وال نے یہ کارنامہ اٹلانٹا اوپن ٹی ٹوئنٹی لیگ میں انجام دیا، جہاں انہوں نے صرف 77 گیندوں پر 205 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ ان کی اننگز 17 چوکوں اور 22 چھکوں پر مشتمل تھی۔

واضح رہے کہ بین لاقوامی ٹی ٹونٹی میچ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ ایرون فنچ کو حاصل ہے جنہوں نے ٧٦ گیندوں پر ١٧٢رنز بناۓ تھے. اور جہاں تک کلب لیول کے میچز کی بات ہے، تو سنگاپور کے ساگر کلرانی اور انڈیا کے سبودھ بھی ٹی ٹونٹی کرکٹ میں ڈبل سنچری بنانے والوں میں شامل ہیں

Post Top Ad

Your Ad Spot