ہفتہ، 13 جولائی، 2024

ہتھوڑی کا استعمال سیکھئے

ہتھوڑی کا استعمال سیکھئے - Learn to use a hammer


ہتھوڑی ایک ایسا اوزار ہے جو شائد ہر گھر میں ہی موجود ہوتا ہے، لیکن ہر کوئی اسے صحیح سے استعمال کرتا ہو، یہ کہنا مشکل ہے.
یہ آسان لگتا ہے، لیکن ہتھوڑی کا استعمال ایک ہنر ہے.

آئیں آج ہتھوڑی کا استعمال سیکھتے ہیں.

اگر ہتھوڑی سے کیل کھرے ہو کر ٹھوک رہے ہیں تو دائیں ہاتھ سے کام کرنے والے، اپنے بائیں پاؤں کو آگے رکھ کر کھڑے ہوں. اور اگر بیٹھ کر ٹھوک رہے ہیں تو، گھٹنے ٹیک کر اس کا استعمال کریں.

ہتھوڑے کو ہینڈل کی بنیاد پر نوب کے پاس سے پکڑیں. اچھی گرفت رکھیں، نہ بلکل مضبوط کہ ہتھوڑی آزادی سے حرکت نہ کرسکے اور نہ بلکل دہلی کہ وہ ہاتھ سے ہی گر پڑے.

اپنے بائیں ہاتھ سے انگوٹھے اور شہادت کی انگلی کے درمیان کیل کو پکڑیں اور اس وقت تک تھپتھپائیں (ہتھوڑی سے ہلکے ہلکے ٹھوکیں) جب تک کہ یہ لکڑی میں نہ کھڑی ہوجائے. پھر اپنی انگلیاں ہٹائیں اور ہتھوڑے کو پیچھے کھینچ کر اس پر ماریں.
دو تین بار ہلکے ہلکے مار کر اندازہ کریں پھر زور زور سے مار کر کیل کو ٹھوک دیں.

اکثر لوگ ان باتوں کا خیال نہیں کرتے اور انگوٹھے کو زخمی کر لیتے ہیں، اس لئے انگوٹھے کو ہمیشہ بچائیں. اگر ٹھوکتے ہوئے کیل کا اندازہ نہیں کر پا رہے، تو پلاس سے بھی کیل کو پکڑا جا سکتا ہے ، اس سے انگوٹھا محفوظ رہ سکتا ہے.

Post Top Ad

Your Ad Spot