جمعہ، 21 جون، 2024

من پسند

urdu story - urdu kahani


حیدر اپنے دس سالہ بیٹے عمر کے ساتھ جنگل میں چلتا جا رہا تھا. دونوں کافی دیر سے چل رہے تھے، اور اب شائد وہ مقام آگیا تھا جہاں ان کو پوھنچنا تھا، اس ہی لئے اب حیدر آرام آرام سے قدم اٹھا رہا تھا.

ایک گھنے درخت کے پاس جا کر حیدر رک گیا، عمر بھی اپنے والد کی دیکھا دیکھی فورا روک گیا. حیدر نے مسکرا کر اپنے بیٹے کو دیکھا، پھر آہستہ سے اپنے کمر سے لٹکا بیگ اتارا. عمر بارے غور سے اپنے والد کی ہر حرکت نوٹ کر رہا تھا. حیدر نے بیگ سے ایک تنگ منہ کی بڑی بوتل نکالی، اس میں چند پھل ڈالے اور پھر آہستگی سے جھاڑیوں میں سے ہاتھ دوسری طرف نکال کر یعنی درخت کے دوسری طرف بوتل رکھ دی.

حیدر نے عمر کو اپنی انگلی سے خاموش رہنے کا اشارہ کیا، اور دونوں دوسری طرف دیکھنے لگے. پہلے تو کوئی بھی نہیں آیا لیکن پھر مزیدار پھلوں کی خوشبو ایک بندر کو اس طرف کھینچ لائی.

بندر نے پہلے دائیں دیکھا پھر بائیں، پھر بوتل میں جھانکا اور پھر پوری بےصبری سے اس میں ہاتھ دال لیا، لیکن جب اس نے سیب باہر نکالنا چاہا تو ہاتھ پھنس گیا، بندر بوکھلا گیا اس نے ہر طرح سے کوشش کی لیکن ناکام، کیوںکہ ہاتھ باہر نکالنے کے لئے سیب چھوڑنا ضروری تھا کیوں کہ بوتل کی گردن پتلی تھی جس کی وجہ سے ہاتھ اور سیب ایک ساتھ باہر نہیں آسکتے تھے.

حیدر نے مسکرا کر عمر کو دیکھا اور بولا 'میرے ساتھ آؤ'

دونوں درخت کی اوٹ سے نکل آے، حیدر نے ایک ہاتھ سے بندر کو پکڑا اور دوسرے ہاتھ سے بوتل. پھر اس نے بندر کے ہاتھ کو ہلکہ سا جھٹکا دیا، اس کے ہاتھ سے سیب چھوٹ گیا، اور بندر تیزی سے نکل کر بھاگ گیا.

حیدر مسکرایا اور درخت سے ٹیک لگا کر بیٹھ گیا، عمر کو اس نے اپنے پاس بیٹھا لیا اور بولا 'بیٹا، پتہ ہے اس پورے واقعہ سے کیا ثابت ہوتا ہے؟'

عمر نے نفی میں سر ہلایا.

حیدر بولا 'بیٹا، خوش، آزاد اور زندہ رہنے کے لئے کبھی اپنی من پسند چیزوں کی بھی قربانی دینی پڑتی ہے، جو لالچی ہوتا ہے وہ مارا جاتا ہے. ہم کبھی کبھار اپنی من پسند چیزوں کے نہ ملنے پر ناشکرے ہو جاتے ہیں، وہ من پسند چیزیں 'من' کو تو پسند آجاتی ہیں لیکن ہمیں معلوم نہیں ہوتا کہ وہ ہمارے لئے بہتر نہیں، اس ہی لئے بیٹا، اگر کبھی اپنی من پسند چیز نہ ملے تو ہمیں افسردہ یا مایوس نہیں ہونا چاہیے بلکہ ہمیشہ خدا کا شکر کرنا چاہئے، کیا پتہ وہ چیز ہمارے لئے بری ہو اور اس نے ہمیں بچا لیا ہو.

اس لئے بیٹا، ہمیں ہر وقت الله  کا شکر ادا کرنا چاہئے، ہمیشہ - ہر وقت!

Post Top Ad

Your Ad Spot