منگل، 25 جون، 2024

کشمش کیسے تیار کی جاتی ہے؟

کشمش کیسے تیار کی جاتی ہے؟


کشمش ایک غذائیت سے بھرپور خوراک ہے، جس میں پروٹین کاربوہایڈریٹس، فائبر، کیلشیم اور آئرن وغیرہ پایا جاتا ہے.

لیکن کیا آپ کو پتہ ہے کہ کشمش کیسے تیار کی جاتی ہے؟

کشمش اصل میں سوکھے انگور ہوتے ہیں، یعنی کشمش بنانے کے لئے انگوروں کو سکھایا جاتا ہے.

اس کا طریقہ بہت سادہ ہے. جب انگور کی بیلوں پر موجود انگور پوری طرح پک جاتے ہیں تو ان کو توڑ لیا جاتا ہے، مشینوں کے استعمال کے بجاۓ سادہ طریقہ یہ ہے کہ ان کو خاکی کاغذ پر دال کر کھلی دھوپ میں چھوڑ دیا جاتا ہے.
انگور میں ٨٠% تک پانی موجود ہوتا ہے، جس وجہ سے اسے پوری طرح سوکھنے میں تقریباً ٣ سے ٤ دن لگتے ہیں.

اور ان ٣ سے ٤ دن بعد انگور، کشمش میں بدل چکا ہوتا ہے.

Post Top Ad

Your Ad Spot