پیر، 3 جون، 2024

کنواری کالونی کی وجہ تسمیہ

وجہ تسمیہ -  etymology - origins of words


کراچی میں آپ نے ایک علاقے کا نام سنا ہوگا جسے کنواری کالونی کہتے ہے.

اس کو اگر اپ گوگل ٹرانسلیٹ (Google Translate) میں لکھیں تو وہ اسے Virgin Colony لکھے گا.

لیکن کسی کالونی کا نام 'کنواری' رکھنے کا بھلا کیا مطلب ہوا.

آئیں، آج اس نام کی وجہ تسمیہ جانتے ہیں.

پاکستان بننے کے بعد کراچی شہر، ملک کا دارالحکومت قرار پایا. یہاں پر تمام حکومتی دفاتر بناے گئے، اور جس طرح آج بھی مختلف اداروں کے ملازمین کی رہائش کے لئے ایک کالونی بنا دی جاتی ہے اس ہی طرح اس وقت یہ کالونی بسائی گئی.

لیکن 'کنواری' کونسا حکومتی ادارہ تھا؟ کیا یہ ادارہ کنواروں کی شادی کروانے کے لئے بنایا گیا تھا؟

دلچسپ بات یہیں سے شروع ہوتی ہے.

اصل میں وہ ادارہ، 'انکوائری' کا ادارہ تھا. اور یہی 'انکوائری' کا لفظ بگڑ کر 'کنواری' بن گیا. کیوں کہ بس کے کنڈکٹروں کے لئے 'انکوائری' کہ کر آواز لگانا خاصہ مشکل تھا، بس اس ہی آسانی کے لئے یہ لفظ 'انکوائری' سے کنواری بن گیا اور یہ علاقہ اس ہی نام سے مشہوری اختیار کر گیا.

Post Top Ad

Your Ad Spot