عام حالات اور تعلقات میں بھی صبر کرنا ایک انتہائی اہم کام ہے، لیکن زوجین کے درمیان اس کی اہمیت مزید بڑھ جاتی ہے.
رشتے ٹوٹنے کی ایک بڑی وجہ بے صابری کا مظاہرہ کر کے جلد بازی میں لئے گئے فیصلے ہیں.
یاد رکھیں مضبوط تعلقات بنانے اور برقرار رکھنے میں وقت لگتا ہے. صبر کریں اور ایک دوسرے کی خامیوں کو سمجھیں، اور جب کوئی صبر سے کام لے کر خامیوں کو سمجھنے کی کوشش کر رہا ہو گا تو روشن امکان ہے کہ اسے اپنے شریک حیات میں بہت سی خوبیاں ضرور نظر آئیں گی.