جمعرات، 23 مئی، 2024

جاپانی لفظ - کوچی سبیشی

جاپانی لفظ کوچی سبیشی - japanese word kuchisabishi

جب آپ تنہا بیٹھے بور ہو رہے ہوں، یا مووی دیکھنے کا پلان ہو، حتی کہ کہیں تھوڑی دور اکیلے پیدل جانا ہو تو ہم کوئی کھانے کی چیز ہاتھ میں لے لیتے ہیں اور کھاتے ہوئے اس وقت کو گزر لیتے ہیں.
اس وقت ہمیں بھوک تو نہیں ہوتی بس منہ خالی ہوتا ہے تو ہم وقت گزرنے کے لئے کھانے لگتے ہیں.

کیا آپ یقین کریں گے کہ جاپانی زبان میں اس عمل کے لئے بھی ایک لفظ موجود ہے!
آئیں! آج اس لفظ کے بارے میں جانتے ہیں اور اسے سیکھنے کی کوشش کرتے ہیں.

یہ جاپانی لفظ ہے ' 寂しい口元 '
اس کی ادائیگی اردو میں لکھیں تو یہ 'کوچی سبیشی' ہے 
یہ  لفظ اس ہی مقصد کے لئے بولا جاتا ہے، یعنی جب آپ بھوکے نہ ہوں لیکن کچھ کھانا شروع کر دیں صرف اس لئے، کیونکہ آپ کا منہ 'تنہائی' محسوس کر رہا ہے.

Post Top Ad

Your Ad Spot