موبائل کیمرے اور لیپ ٹاپ نے آج زندگی کو بہت آسان بنا دیا ہے، اور خاصہ مزیدار بھی، اس ہی لئے آج شائد ہی کوئی ایسا ہو جو ان چیزوں کو استعمال نہ کرتا ہو.
لیکن ان چیزوں میں ایک بہت بڑا مثلا بیٹری کو چارج کرنے کا ہے، کیا آسانی اور پیداواریت مزید بڑھ نہیں جاۓ گی اگر آپ ان چیزوں کو چارج کرنے کا مثلا بھی ختم ہو جائے.
اس ہی مقصد کے لئے چین میں ایک کمپنی نے ایک ایسی بیٹری تیار کی ہے جس کے بارے میں اس کا کہنا ہے کہ بیٹری ان آلات سے زیادہ چل سکتی ہے جن میں یہ ڈالی جاۓ۔
بیجنگ میں قائم سٹارٹ اپ Betavolt ٹیکنالوجی کے مطابق، اس کی جوہری توانائی سے چلنے والی BV100 بیٹری ٥٠ سال تک ری چارجنگ کی ضرورت کے بغیر بجلی فراہم کر سکتی ہے.
ہے نا حیرانی کی بات، لیکن اس سے زیادہ حیرانی کی بات اس بیٹری کا سائز ہے، جو کسی کمرے جتنا برا نہیں بلکہ وہ تو ام موبائل کی بیٹری سے بھی چھوٹا ہے. اور صرف چھوٹا ہی نہیں بلکہ اتنا چھوٹا ہے کہ سکہ اس بیٹری سے بڑا ہوتا ہے.
جی ہاں! ٥٠ سال تک ری چارجنگ کے بغیر چلنے والی بیٹری، اور سائز میں ایک سکے سے بھی چھوٹی.