تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ منشیات کی شدت سے متعلق جس کا جیسا یقین ہوگا، وہ منشیات اس کے دماغ پر ویسا ہی اثر کرے گی.
رپورٹ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ تحقیق کا مقصد منشیات کی شدت سے متعلق لوگوں کی سوچ اور دماغی سرگرمیوں پر اس کے اثرات کے بارے میں شواہد تلاش کرنا تھا، نتائج میں دونوں کے درمیان اعلیٰ سطح کا ربط پایا گیا.
مطالعے کے لیے محققین نے لوگوں کے ایک گروپ کو منتخب کیا اور انہیں ای سگریٹ فراہم کی گئیں، ہر ایک ای سگریٹ میں نکوٹین کی مقدار یکساں تھی لیکن گروپ میں موجود شرکأ کو اس میں موجود نکوٹین کی مقدار مختلف بتائی گئی.
تمام شرکأ میں دماغی ردعمل کو تمباکو نوشی کے ساتھ ٹریک کیا گیا، دماغی سکین سے پتہ چلا کہ دماغ میں موجود تھیلامس نے ہر شخص میں تمباکو نوشی کی شدت کو مختلف طور پر لیا اور اسی حساب سے مختلف ردعمل دیا.