اتوار، 3 مارچ، 2024

٣٠ سال بعد - ونڈوز پی سی کی بورڈ میں تبدیلی

ونڈوز پی سی کی بورڈ - Windows PC Keyboard AI Key

مائیکروسافٹ نے 30 سال بعد ونڈوز  پی سی کے کی بورڈ میں ایک تبدیلی کر دی ہے۔

رپورٹس کے مطابق کمپیوٹرز کے کی بورڈ  میں اسپیس بار کے دائیں جانب 'کوپائلٹ-کی' کے نام سے ایک بٹن کا اضافہ کیا گیا ہے جو کہ مائیکروسافٹ کے اے آئی پروگرامز تک رسائی فراہم کرے گا۔

کوپائلٹ بٹن کا مقصد مشکل یا غیر معمولی کاموں کو انجام دینے میں مدد کرنا ہے مثال کے طور پر طویل ای میلز لکھنا، ان کا خلاصہ کرنا یا AI تصاویر بنانا۔

مزے کی بات یہ ہے کہ نئے بٹن کا یہ اضافہ ٣٠ سال بعد ہوا ہے، آخری بار ١٩٩٤ میں کی بورڈ کے 'ونڈوز' بٹن کو متعارف کرایا گیا تھا جس کو اسٹارٹ مینو کھولنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

Post Top Ad

Your Ad Spot