بدھ، 20 مارچ، 2024

واٹس ایپ کی وجہ تسمیہ

وجہ تسمیہ -  etymology - origins of words

واٹس ایپ (WhatsApp) اس وقت دنیا کا سب سے بڑا رابطے کا ایپ ہے، جس کے دنیا بھر میں ٢ ارب ماہانہ حاضر صارفین ہیں. واٹس ایپ کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگائیں کہ اس پر روزانہ تقریبا ٧٠ کروڑ تصاویر ارسال کی جاتی ہیں.

واٹس ایپ کو برائن ایکٹن اور جان کوم نے تیار کیا تھا، اور اس ایپ کے لئے وہ ایک ایسا نام چاہتے تھے جو یاد رکھنے میں آسان ہو، دوستانہ ہو، اور خدمت کے جوہر کی عکاسی کرتا ہو اور لوگوں کو ایک دوسرے سے رابطہ کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کرتا ہو۔

اس لئے اس ایپ کا نام واٹس ایپ رکھا گیا، جو کہ "What's Up" کے جملے سے اخذ کیا گیا تھا۔ What's Up انگریزی میں ایک عام غیر رسمی سلام ہے، جو کہ کسی کی خیریت یا موجودہ حالت کے بارے میں پوچھنا پوچھنے کہ لئے بولا جاتا ہے۔

Post Top Ad

Your Ad Spot