شائد آپ جانتے ہوں کہ یونی کورن کیا ہوتا ہے. اگر نہیں جانتے تو آپ کے بچے ضرور جانتے ہوں گے!
یہ ایک گھوڑا ہوتا ہے جس کے ماتھے پر ایک سینگ ہوتا ہے، یہ ایک خیالی کردار ہے جو کہ بچوں کے کارٹونوں میں اکثر دکھایا جاتا ہے.
لیکن کیا آپ کو اس سے متعلق ایک مزے کی بات معلوم ہے؟
یہ خیالی کردار جو کہ دنیا میں پایا ہی نہیں جاتا، سکاٹ لینڈ کا قومی جانور ہے۔
کہا جاتا ہے کہ اس کا انتخاب غلبہ اور بہادری کے ساتھ ساتھ سیلٹک افسانوں میں پاکیزگی اور معصومیت کے ساتھ اس کے تعلق کی وجہ سے کیا گیا تھا۔