آپ نے اکثر مختلف ڈبوں پر اس طرح کی ٹوٹے ہوئے کانچ کے گلاس کی یہ علامت (sign) دیکھی ہوگی۔
لیکن کیا آپ اس کا مطلب جانتے ہیں؟
نہیں! تو آئیں آج اس کا مطلب جانتے ہیں.
ٹوٹے ہوئے کانچ کے گلاس کی یہ علامت، اشارہ کرتی ہے کہ اندر کا سامان نازک ہے اور اس لیے ٹوٹنے سے بچنے کے لیے اسے احتیاط سے اٹھانا چاہیے۔
اس سامان کو غیر متوقع جھٹکوں یا گرنے سے بچانا چاہئے، ورنہ یہ آسانی سے بکھر یا ٹوٹ سکتا ہے.
نازک اشیاء کے ڈبوں (packeges) پر مثلا شیشے، کانچ، چینی اور مٹی وغیرہ جیسی مختلف نازک چیزیوں پر آپ کو یہ علامت دیکھنے کو مل سکتی ہے۔