پیر، 4 مارچ، 2024

سندھ کی وجہ تسمیہ

وجہ تسمیہ -  etymology - origins of words


سندھ، پاکستان کا رقبے کے لحاظ سے تیسرا بڑا، آبادی کے لحاظ سے دوسرا بڑا اور پاکستانی معیشت میں تعاون کرنے والا سب سے بڑا صوبہ ہے.

لیکن کیا آپ اس صوبے کے نام یعنی 'سندھ' کی وجہ تسمیہ جانتے ہیں؟

نہیں جانتے تو آئیں آج جان لیتے ہیں!

صوبہ سندھ کو اصل میں دریاۓ سندھ کی وجہ سے 'سندھ' کا نام دیا گیا تھا، یہ دریا سندھ کے لئے ہمیشہ سے اہمیت کا حامل رہا ہے. لیکن سوال پھر وہی آتا ہے کہ آخر لفظ 'سندھ' کا مطلب کیا ہے؟

'سندھ' اصل میں ایک فارسی لفظ ہے، جو کہ سندھو لفظ کا مشتق ہے (یعنی سندھو لفظ سے نکالا گیا ہے)، اور 'سندھو' لفظ کے معنی ہیں 'دریا'.

کچھ حوالوں سے یہ بات بھی پتہ چلتی ہے کہ لفظ سندھو دراصل دراوڑی لفظ 'سنٹو' سے ماخوذ ہے، سنٹو کے معنی ہیں 'کھجور'. جیسا کہ ہم جانتے ہیں کہ صوبہ سندھ میں کھجور کثرت سے اگتی ہے، اور وہ پاکستان کا سب سے بڑا کھجور مہیا کرنے والا صوبہ ہے. یہاں کی کھجور صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں برآمد (Export) بھی کی جاتی ہے، اور سندھ کے شہر خیر پور کو کھجوروں کا شہر کہا جاتا ہے، اس کے علاوہ سکھر، نوشیرو فیروز و دیگر شہر بھی کھجور کی پیداوار کرتے ہیں.

اب ان دونوں لفظوں 'دریا' اور 'کھجور' کو اپنے ذہن میں رکھیں تو 'سندھ' کے معنی آپ کو یوں سمجھ میں آئیں گے کہ 'وہ دریا جو کھجوروں کے پاس سے بہت ہو' یا 'وہ کھجوریں جو دریا کے پانی پر اگتی ہوں'.

Post Top Ad

Your Ad Spot