جمعہ، 1 مارچ، 2024

جرسی نمبر ٧ - دھونی کےاعزاز میں ریٹائر

دھونی جرسی نمبر ٧ - dhoni jersey 7


بی سی سی آئی نے ایم ایس دھونی کے نمبر ٧ کو ریٹائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
دوسرے لفظوں میں یہ کہ جرسی نمبر ٧ آگے کسی دوسرے ہندوستانی کرکٹر کو نہیں دی جائے گی۔

عام طور پر، ایک کرکٹر ڈیبیو کرنے سے پہلے اپنے پسندیدہ جرسی نمبر کا انتخاب کرتا ہے۔ لیکن رپورٹس کے مطابق بی سی سی آئی نے نوجوان ہندوستانی کھلاڑیوں کو مطلع کیا ہے کہ وہ نمبر 7 کی جرسی کے لیے درخواست نہیں کر سکتے۔
یاد رہے کہ ٹنڈولکر کا نمبر ١٠ بھی ٢٠١٧ میں ان کے اعزاز میں فہرست سے باہر کردیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ دھونی کے پاس کوئی ایک اعزاز نہیں ہے بلکہ انہوں نے ٢٠٠٧ میں T20 ورلڈ کپ، اس کے چار سال بعد ٢٠١١ میں ون ڈے ورلڈ کپ اور پھر صرف ٢ سال بعد ٢٠١٣ میں چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل اپنے نام کیا.

بلا شبہ دھونی صرف انڈیا ہی کے نہیں بلکہ پوری کرکٹ دنیا کے چند اہم کپتانوں میں سے ایک ہیں.

Post Top Ad

Your Ad Spot