وٹامن سی آپ کی صحت کے لئے ضروری وٹامنز میں سے ایک ہے. یہ پانی میں حل ہو جاتا ہے، اور جسم سے خارج ہو جاتا ہے (کچھ تحقیق کے مطابق یہ جسم میں ٢٤ گھنٹے تک رہتا ہے).
وٹامن سی ایک اینٹی آکسیڈنٹ ہے جو آپ کے خلیات کو آزاد ریڈیکلز کے اثرات سے بچانے میں مدد کرتا ہے.
جب آپ کے جسم میں کھانا ہضم ہونے کا عمل ہوتا ہے یا تمباکو کے دھوئیں اور سورج، ایکس رے یا دیگر ذرائع سے آنے والی تابکاری سے فری ریڈیکلز پیدا ہوتے ہیں تو وٹامن سی ہمیں ان نقصاندہ ریڈیکلز سے بچانے کے عمل میں حصہ لیتا ہے۔
فری ریڈیکلز دل کی بیماری، کینسر اور دیگر بیماریوں میں کردار ادا کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ وٹامن سی انیمیا کے علاج اور چربی کو گھٹانے میں بھی معاون سمجھا جاتا ہے۔
عام طور پر ٹماٹر، سٹروبیری، کینو، پپیتہ، امرود وغیرہ میں وٹامن سی سب سے زیادہ مقدار میں پایا جاتا ہے.