ہفتہ، 17 فروری، 2024

سموگ: وجہ، وجہ تسمیہ، اثرات اور بچاؤ

سموگ: وجہ، وجہ تسمیہ، اثرات اور بچاؤ - smog meaning affect prevention


کافی عرصے سے سردیوں میں آپ کو ایک لفظ سننے کو ملتا ہے اور وہ ہے سموگ (smog).
سموگ کی وجہ سے کئی حادثات رونما ہوتے ہیں اور یہ صحت کے لئے انتہائی خطرناک ہے. پاکستان کے دو شہر، لاہور اور فیصل آباد دنیا کے سب سے زیادہ آلودہ ترین فضاء والے پانچ شہروں (Top Five) میں شمار ہوتے ہے.

آئیں یہ جانتے ہیں کہ سموگ کیا ہے اور اس کے نام کا مطلب یعنی وجہ تسمیہ کیا ہے، اس کے ہماری صحت پر کیا منفی اثرات ہیں اور ساتھ ہی اس سے بچاؤ کے کچھ طریقے بھی سیکھتے ہیں.

سموگ کیا ہے

سموگ فضائی آلودگی ہے جو مرئیت کو کم کر دیتی ہے۔ "سموگ" کی اصطلاح پہلی بار بیسویں صدی میں دھوئیں اور دھند کے مرکب کو بیان کرنے کے لیے استعمال کی گئی تھی۔

سموگ کی وجہ تسمیہ

اور اس کی وجہ تسمیہ بھی یہی ہے، انگریزی لفظ Smoke یعنی دھواں اور Fog یعنی دھند کو ملا کر یہ لفظ 'Sm-Og' بنایا گیا ہے.

سموگ ہونے کی وجوہات 

سموگ کوئلے کے جلنے، گاڑیوں کے دھوئیں، صنعتی اخراج، جنگلات اور زرعی آگ اور ان اخراج کے فوٹو کیمیکل رد عمل کی وجہ سے ہوتا ہے۔

انسانی صحت پر سموگ کے اثرات

انسانی صحت پر سموگ کے بڑے اور برے اثرات ہوتے ہیں جو مندرجہ ذیل ہیں:

  • الرجی میں اضافہ.
  • آنکھوں، ناک اور گلے میں شدید جلن.
  • دل کی بیماری.
  • اعصابی عوارض.
  • کینسر.
  • بچوں کی صحت پر منفی اثرات.
  • فضائی آلودگی پھیپھڑوں کی نشوونما کو بہت زیادہ متاثر کر سکتی ہے اور سانس لینے میں دشواری، دمہ، کھانسی، اور برونکائلائٹس، امفائیسما اور دائمی رکاوٹ پلمونری بیماری (COPD) کی وجہ بن سکتی ہے.

سموگ کے اثرات کم کیسے کے جا سکتے ہیں

سموگ کے اثرات کم کرنے کے مختلف طریقے ہیں، جن میں سے کچھ بیان کے جا رہے ہیں.

  • گاڑییوں میں بیجا سفر کرنے سے اجتناب کریں۔
  • چمنی اور لکڑی کے چولہے کے استعمال میں احتیاط کریں۔
  • پتوں، ردی، کوڑا کرکٹ اور دیگر مواد کو جلانے سے گریز کریں۔
  • اپنی گاڑی کو اچھی حالت میں رکھیں، کم دھوئیں کا اخراج یقینی بنائیں۔
  • درخت لگائیں اور ان کی دیکھ بھال کریں۔
  • ہائیڈریٹڈ رہیں، اور جسم میں پانی کی کمی نہ ہونے دیں۔
  • باخبر رہیں اور روزانہ ہوا کے معیار کے انتباہات کو چیک کریں۔
  • اپنی بیرونی سرگرمیوں کو محدود کریں۔
  • گھر کی کھڑکیاں بند رکھیں۔
  • اپنے آپ کو صاف ہوا میں رکھیں، اور ایئر پیوریفائر اور استعمال کریں۔
  • گھر کے اندر پودے لگائیں۔

Post Top Ad

Your Ad Spot