زوجین ایک دوسرے سے محبت تو کرتے ہیں لیکن ایک چیز بھول جاتے ہیں اور وہ ہے محبت کا اظہار.
اور یہ اظہار کرنا اکثر زمہ داریوں کے بوجھ میں کہیں دب کر رہ جاتا ہے. ذمہ داریاں انجام دیتے ہوئے ایک دوسرے پر غصے کا اظہار بھی کیا جاتا ہے، تھکاوٹ کا اظہار بھی ہوتا ہے، نہ پسندیدگی کا اظہار بھی ہوتا ہے، صرف جس چیز کا اظہار رہ جاتا ہے وہ ہے محبت.
کچھ عرصے بعد جب پرانی یاد آتی ہے تو ایک دوسرے کے تمام اظہر یاد آتے ہیں جس میں محبت کا اظہار شامل ہی نہیں ہوتا، اور پھر محبت کرنے والے زوجین بھی سوچتے ہیں کہ کیا واقعی ہم نے محبت کی تھی؟
تو یاد رکھئے کہ محبت کا اظہار باقاعدگی سے کرتے رہیں، بلکہ اس کو اپنے ٹائم ٹیبل اور to-do لسٹ میں شامل کر لیں.