مائیکروسافٹ نے ونڈوز ١٠ کے لئے اپنی سپورٹ بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے. مائیکروسافٹ کے مطابق اس پالیسی کا اطلاق اکتوبر ٢٠٢٥ میں کر دیا جائے گا.
یاد رہے کے دنیا میں مائیکروسافٹ کے کی صارفین موجود ہیں اور اس اعلان کے بعد اندازہ کیا جا رہا ہے کے ٢٤ کروڑ پی سی ضایع ہو جائیں گے.
یہ بھی واضح رہے کے سپورٹ ختم ہونے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ پی سی کام ہی نہیں کریں گے بلکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ سپورٹ ختم ہو جانے کے بعد صارفین کو مائیکروسافٹ کی طرف سے سافٹ ویئر اپ ڈیٹ اور سکیورٹی اپ ڈیٹ وغیرہ موصول نہیں ہوں گی.