منگل، 23 جنوری، 2024

صحت مند چکنائی اور اس کی پہچان

صحت مند چکنائی اور اس کی پہچان - Healthy fats and their identification



یہ ہم سب جانتے ہیں کہ زیادہ چکنائی والے کھانے صحت کے لئے برے ہیں، لیکن کچھ لوگ چکنائی سے بلکل ہی پرہیز کرنے لگتے ہیں حالانکہ آپ کو دل اور دماغ کی صحت کے لیے کچھ چکنائیوں کی ضرورت ہوتی ہے۔
یہ بات بلکل صحیح ہے کہ سیر شدہ چکنائی صحت پر منفی اثرات مرتب کرسکتی ہے۔ لیکن غیر سیر شدہ چکنائی، بشمول اومیگا ٣ چربی، صحت مند غذا کا ایک اہم حصہ ہیں. اس لئے ہمیں صحت مند چکنائی کو ترک نہیں کرنا چاہیے.

لیکن ہم کیسے جان پائیں گے کہ کونسی چکنائی غیر سیر شدہ ہے اور کونسی سیر شدہ؟
آئیں اس کی ایک آسان پہچان دیکھتے ہیں.

سیر شدہ چکنائی یعنی وہ چکنائی جو ہماری صحت کے لئے خراب ہے، عام طور پر اکثر کمرے کے درجہ حرارت پر جمی ہوئی ہوتی ہے.
مثال کے طور پر مکھن، چیز اور ناریل کا تیل وغیرہ.

غیر سیر شدہ چکنائی یعنی وہ چکنائی جو ہماری صحت کے لئے فائدہ مند ہے، عام طور پر اکثر کمرے کے درجہ حرارت پر پگھلی ہوئی ہوتی ہے.
مثال کے طور پر زیتون اور کنولا تیل وغیرہ.

غیر سیر شدہ چکنائی والی چیزوں میں زیتون، میوہ جات، گریاں وغیرہ شامل ہیں اس کے علاوہ تل اور کچھ مچھلیوں میں بھی غیر سیر شدہ چکنائی ہوتی ہے. تیلوں میں زیتون اور کنولا تیل غیر سیر شدہ چکنائی کی مثالیں ہیں.

Post Top Ad

Your Ad Spot