آج کے دور میں کسی کو اپنے ساتھ والے کمرے سے کوئی چھوٹی سی چیز بھی منگوانی ہو تو وہ اس کے لئے بھی ساتھ کے کمرے میں کال کر دیتا ہے. اور اگر ایک دن کی بات کی جاۓ تو صرف ایک دن میں سینکڑوں کالز کی جاتی ہیں.
لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ پہلی کال کب کی گئی تھی اور کس نے کی تھی؟
دنیا کی سب سے پہلی موبائل کال ٣ اپریل ١٩٧٣ کو کی گئی تھی اور اس کال کو کرنے والا کوئی اور نہیں بلکہ پہلا موبائل فون بنانے والا موٹورولا کمپنی کا ایک انجینئر مارٹی کوپر تھا.