ہفتہ، 20 جنوری، 2024

برفباری دیکھنے کا شوق اور احتیاط

snowfall caution


سردیوں کا موسم ہے، اس میں اکثر لوگ برفباری دیکھنے کے لیے کہیں جانے کے خواہاں ہوتے ہیں، لیکن برفباری والے علاقوں میں جانے سے پہلے ایک احتیاط یاد رہنی چاہیے.

شدید برفباری کے دوران اگر آپ کی گاڑی چلنے کے قبل نہ رہے تو اس بات کو ہمیشہ ذہن میں رکھیں کہ گاڑی کے شیشے بینڈ ہونے اور انجن چلتا رہنے سے، گاڑی میں کاربن مونو آکسائیڈ بننے کا خطرہ پیدا ہو جاتا ہے. کاربن مونو آکسائیڈ ایک ایسی گیس ہے جس کی کوئی بو نہیں ہوتی اور اس کا آسانی سے پتہ نہیں چلایا جاسکتا، اس لئے یہ گیس جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے.

ایسی صورت حال میں ہمیں کیا کرنا چاہیے؟

شدید برفباری کے دوران اگر آپ کی گاڑی چلنے کے قابل نہ رہے تو گاڑی کا شیشہ لازمی تھوڑا سا کھلا رکھیں اور سائلنسر پائپ پر پرف ہرگز نہ جمنے دیں.

Post Top Ad

Your Ad Spot