دفتر میں جانے والے ہوشیار رہیں.
ایک تحقیق سے پتا چلا ہے کہ دفتر میں جانے والے جو دن میں 10 گھنٹے سے زیادہ اپنی میز پر بیٹھتے ہیں، ان میں، ان لوگوں کے مقابلے میں جو دن میں چار گھنٹے سے کم بیٹھتے ہیں، موت کا خطرہ 48 فیصد تک بڑھ سکتا ہے۔
اس رسرچ کو ذہن میں رکھتے ہوئے، ہر گھنٹے میں پانچ منٹ کی سرگرمی ضرور کرنے کی کوشش کریں اور یقینی بنائیں کہ آپ اپنی جگہ سے باقاعدہ وقفہ لیں۔
ضروری نہیں یہ وقفہ کوئی بہت لمبا ہو یا اس میں کوئی سخت ورزش کی جائے. یہ کوئی چھوٹی سی سرگرمی بھی ہو سکتی ہے جیسے لفٹ کے بجائے سیڑھیوں کا استعمال بھی آپ کی صحت پر مثبت اثر ڈال سکتا ہے۔