جمعرات، 14 دسمبر، 2023

صرف ایک میٹھی بات

اردو کہانیاں - urdu kahani story


مکو ایک مصروف شہر تھا، یہاں ہر کوئی ہمیشہ جلدی میں نظر آتا تھا، کسی کے درد کو سمجھنا تو دور کی بات ہے یہاں کسی کے پاس کسی اور کی بات سنے کا وقت نہیں تھا. لیکن اسی شہر میں ایک چھوٹی سی بیکری تھی جو لوگوں کی زندگیوں میں مٹھاس لاتی تھی۔ بیکری، جسے محض "میبلز" کے نام سے جانا جاتا تھا، اپنی لذیذ پیسٹری اور اپنے مالک میبل کی گرم مسکراہٹ کے لیے مشہور تھی۔

میبل کے پاس ایک خاص تحفہ تھا۔ اس کی مسکراہٹ بارش کے دنوں میں سورج کی روشنی کی طرح تھی۔ اس میں کسی کا مزاج روشن کرنے اور ان کی پریشانیوں کو پگھلانے کی طاقت تھی۔ میبلز ہر کسی کے کی بات کو بارے غور سے سنتا، ہر ایک کو اچھے مشورے دیتا، جس کے پاس پیسے نہ ہوتے اسے مفت میں بھی چیزیں دے دیا کرتا، اور اس کے چہرے پر کبھی غصّہ نہ اتا بلکہ ایک مسکراہٹ جمی رہتی. زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگ نہ صرف لذیذ کھانوں کے لیے بلکہ روح پرور مسکراہٹ کے لیے ان کی بیکری کا دورہ کرتے تھے۔

ایک دن، اولیور نامی ایک نوجوان میبل کی بیکری میں آگیا۔ وہ بہت تھاکہ ہوا اور پریشان تھا۔ پورے ہفتے وہ نوکری حاصل کرنے کی کوشش میں لگا رہا لیکن اسے ابھی تک نوکری نہیں مل سکی تھی.اولیور جیسے ہی کاؤنٹر پر کھڑا ہوا، پیسٹری کی میٹھی خوشبو نے اسے گھیر لیا، اس نے پیسٹری کو دیکھا مگر وہ اسے نہیں لی سکتا تھا، اس کے پاس اتنے پیسے نہیں تھے.

"آج میں تمہاری مدد کیسے کر سکتا ہوں؟" میبلز نے پوچھا.

اولیور نے ایک سادہ بریڈ اور ایک کپ چاۓ کا آرڈر دیا۔ اور کونے پر ایک میز پر جا بیٹھا. تھوڑی دیر کے انتظار کے ویٹر اس کا آرڈر لے آیا. اولیور کو یہ دیکھ کر حیرانی ہی کہ اس میں دو پیسٹریز بھی موجود ہے.

اولیور بولا "شائد آپ غلط اوردر لے اے ہیں یا شائد یہ آرڈر کسی اور کا ہے"

ویٹر یہ سن کر آرڈر واپس لے گیا.

تھوڑی دیر بعد میبلز خود اس کا آرڈر لے کر آگیا. غلط آرڈر آنے پر اس سے معذرت کی اور اس کے پاس ہی بیٹھ کر اس سے باتیں کرنے لگا.

تھوڑی ہی دیر میں اولیور اسے اپنی پورے ہفتے کی کہانی سنا چکا تھا اور اسے اپنا دل ہلکا محسوس ہو رہا تھا.

جب اولیور اٹھنے لگا تو میبلز نے اس کے ہاتھ میں دو پیسٹریاں پکڑاتے ہوئے کہا "مجھے امید ہے کہ آپ کا دن کچھ میٹھا ہو جائے گا۔"

اولیور نے دونوں پیسٹریاں لیتے ہوئے کہا "میں آپ کا شکرگزار ہوں، لیکن میرا دن جب ہی میٹھا ہو گیا تھا جب آپ نے میری سری کہانی سنی ،مجھے حوصلہ دیا اور اچھے مشورے بھی دیے"

"یہ تو بہت اچھی بات ہے پھر آپ روز یہاں پر آکر اپنے دل کا بوجھ ہلکا کر سکتے ہیں" میبلز مسکرایا.

اولیور مسکرایا اور مڑ گیا اور چلتے ہوئے سوچنے لگا کہ کیسے کسی کی صرف چھوٹی سی بات آپ کے پورے دن کی تھکان کو ختم کر دیتی ہے.

Post Top Ad

Your Ad Spot