آپ جو نتائج حاصل کرنا چاہتے ہیں ان میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔ تو ایسا نہ ہو کے آپ مایوس ہو جائیں۔
اس لئے یہ بہتر ہے کہ آپ ایک بڑے ہدف کو حاصل کرنے کے لئے اس کو کئی چھوٹے چھوٹے اہداف میں توڑ لیا کریں.
بڑا ہدف مکمل ہونے میں کافی وقت لیتا ہے جس کی وجہ سے اکثر لوگ ناامید ہو جاتے ہیں، اس لئے ایک بڑے ہدف کو کئی چھوٹے چھوٹے اہداف میں توڑنے سے آپ کا شوق بھی برقرار رہے گا، آپ پرجوش بھی رہیں گے، بور بھی نہیں ہوں گے، اور مایوس بھی نہ ہوں گے.