ہفتہ، 9 دسمبر، 2023

رچن یا سچن

rachin rawindra, sachin tendulkar

نیوزیلینڈ کے نیے کھلاڑی رچن رویندرا کا نام آج کل بہت مشہور ہو رہا ہے.
رچن رویندرا آخر ہیں کون؟
رچن کے والد ہندوستانی ہیں جو کہ ١٩٩٧ میں نیوزیلینڈ گئے اور وہیں رہنے لگے، رچن وہیں پیدا ہوئے اور اب وہیں کی شہریت رکھتے ہیں.

دلچسپ بات یہ ہے کہ رچن کے والد بھی کرکٹ کے شوقین تھے اور جب رچن پیدا ہویے تو انہوں نے ان کا نام راہول ڈراوڈ اور سچن ٹنڈولکر کے نام کو ملا کر رکھا، یعنی راہول کا "را" اور سچن کا "چن".اس طرح ایک نیا نام بنا "رچن".

(یہ بات کافی مشھور ہوئی لیکن اب کہا جا رہا ہے کہ رچن کے والد نے اس بات کی تردید کر دی ہے)

لیکن بات یہیں ختم نہیں ہوئی.
مزیدار بات یہ ہے کہ سچن ٹنڈولکر نے 23 سال کی عمر میں ورلڈکپ میں دو سنچریاں بنائی تھیں اور رچن نے بھی عین 23 سال کی عمر میں ورلڈ کپ میں تین سنچریاں بنائیں اور سچن ٹنڈولکر کا سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کا ریکارڈ توڑ دیا۔

صرف یہی نہیں بلکہ رچن نے سچن کا ٢٥ سال سے کم عمر میں ورلڈ کپ میں ٥٢٣ رنز بنانے کا ریکارڈ بھی توڑ دیا، اور ٥٧٨ رنز بنا ڈالے.
اس کے علاوہ وہ کین ولیمسن کا نیوزیلینڈ کے لئے ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ بھی توڑ چکے ہیں.
اور کسی بھی بیٹسمین کا اپنے پہلے ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ سکور کرنے کا ریکارڈ بھی رچن اپنے نام کر چکے ہیں.

آپ اسے کیا کہتے ہیں اتفاق یا نام کا اثر...

Post Top Ad

Your Ad Spot