جمعرات، 7 دسمبر، 2023

خلائی آلو

khalai aalo - خلائی آلو

آلو ہماری صحت کے لئے کتنا فائدہ مند ہے یہ بات تو شائد سب ہی جانتے ہوں گے، اس میں وٹامن بی، سی، پوٹاشیم، کلشیم اور ساتھ ہی پروٹین کی بھی اچھی مقدار پائی جاتی. ایسے ہی اگر ذائقے کی بات کی جائے تو دنیا میں شائد ہر ایک کو ہی آلو کے چپس پسند ہوں گے.

لیکن دنیا سے باہر کا کیا؟

کیا خلاباز اس ذائقے اور غذائیت والے آلو کو کھانے سے محروم ہی رہیں گے...

اکتوبر 1995 میں ناسا (NASA) اور یونیورسٹی آف وسکونسن میڈیسن نے تعاون کر کے خلا میں پہلی سبزی یعنی ایک آلو اگانے کی کوشش کی تھی. اس لحاظ سے آلو خلا میں اگائی جانے والی پہلی سبزی ہے.
یعنی، اب اگر وہاں اس کی فصل تیار ہو جاۓ تو شائد خلا باز بھی چپس بنا سکیں.

Post Top Ad

Your Ad Spot