کراچی وائٹس نے ایبٹ آباد کو نو رنز سے شکست دے کر نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ جیت لیا۔
کراچی وائٹس نے ٢٠ اوورز میں ٩ وکٹ کے نقصان پر ١٥٥ رنز بناۓ تھے
خرم منظور ٥٣ اور عمیر بن یوسف ٣٦ رنز بنا کر نمایاں رہے
ایبٹ آباد کی جانب سے شہاب خان ٤اور عادل ناز ٢ وکٹیں لینے میں کامیاب رہے.
جواب میں ایبٹ آباد 146-9، ٢٠ اوورز میں ٩ وکٹوں کے نقصان پر صرف ١٤٦ رنز ہی بنا سکی.
اعتزاز حبیب خان 43 ناٹ آؤٹ اور فیاض خان 23، فخر زمان 19 رنز بنا کر نمایاں رہے.
کراچی کی جانب سے شاہنواز دہانی ٣ اور دانش عزیز ٢ وکٹیں لینے میں کامیاب رہے.
- افتخار احمد کو ان کے ٣٩٥ رنز اور ١٨ وکٹوں کی بدولت ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
- فائنل کا بہترین کھلاڑی کراچی کے شاہنواز دہانی قرار پاۓ.
- نیشنل ٹی 20 کپ کے بہترین بلے باز، ٤٩٢ رنز کے ساتھ پشاور کے صاحبزادہ فرحان رہے
- نیشنل ٹی 20 کپ کا بہترین باؤلر، ٢٥ وکٹوں کے ساتھ ایبٹ آباد کے شہاب خان رہے