انسٹاگرام کے ذیلی پلیٹ فارم تھریڈز نے '’ٹیگز' کا نیا فیچر متعارف کرا دیا ہے.
ویسے تو یہ ہیش ٹیگ جیسا ہی ہے اور پوسٹ لیبل کرنے میں مدد کے لیے ہے لیکن ایکس اور فیس بک کے برعکس لکھا گیا لفظ ہیش ٹیگ کے ساتھ ظاہر ہونے کے بجائے ہائپر لنک ہوئے نیلے ٹیکسٹ کے طور پر ظاہر ہوگا۔
یعنی کہا جا سکتا ہے کہ یہ کیٹاگری کی مانند ہے. لہٰذا اس فیچر کو استعمال کرتے ہوئے صارفین اپنی پوسٹ کی درجہ بندی کرسکتے ہیں تاکہ دیگر صارفین ان پوسٹس کو باآسانی ڈھونڈ سکیں
اپنی پوسٹ پر کسی عنوان کو ٹیگ کرنے کی کا یہ فیچر عالمی سطح پر متعارف کرایا جا رہا ہے۔