آپ جب کسی بھی کام میں اپنے اہداف مقرر کریں تو اس بات کا خیال رکھیں کہ وہ حقائق پر مبنی ہوں. خیالی اور نا ممکن اہداف مقرر کرنا اپ کو مزید مشکل میں دال سکتا ہے، اور اپ خود اپنا بنایا ہوا ہدف حاصل نہ کر سکنے کی وجہ سے مایوسی کا شکار ہو سکتے ہیں.
مثال کے طور پر اپ جب اپنا ٹائم ٹیبل بنائیں تو اس میں وہی کام شامل کریں جو آپ اس مخصوس وقت میں کر سکتے ہوں. جیسے ایک رات میں اگر پوری کتاب پڑھنا نا ممکن ہے، تو ایسا کوئی خیالی ہدف اپنے ٹائم ٹیبل میں شامل نہ کریں کہ بعد وہ پورا نہ کر سکیں اور اس کی وجہ سے پریشانی اور ناامیدی ہو.
اگر آپ صرف دس منٹ ورزش کرتے ہیں لیکن آپ ایک گھنٹہ ورزش کرنا چاہتے ہیں، تو ٹائم ٹیبل میں پہلے صرف پندرہ منٹ کی ورزش شامل کریں.
جب آپ پندرہ منٹ کرنے کے قبل ہو جائیں تو پھر اپنے ٹائم ٹیبل میں آدھے گھنٹے کی ورزش شامل کریں. اس طرح آپ ایک عمل کرنے کے قبل ٹائم ٹیبل بنا سکیں گے، اور ٹائم ٹیبل میں شامل دوسرے کام بھی متاثر نہیں ہوں گے.