بدھ، 6 دسمبر، 2023

فائر ایسٹنگیوشر استعمال کرنا سیکھیں

fire extinguisher chale ka tarika


آپ نے کافی جگہ فائر اکسٹنگیوشر دیکھیے ہوں گے، جو کہ اس لئے لگاۓ جاتے ہیں کہ مشکل کے وقت یعنی اگر آگ لگ جاۓ تو یہ فائر اکسٹنگیوشر فوری استعمال کئے جا سکیں، اور آگ پر فوری قابو پایا جا سکے، کسی بھی چیز کو آگ سے بچانے اور بالخصوص جان بچانے کی کوشش کی جا سکے.  


لیکن کیا آپ کو فائر اکسٹنگیوشر کو استعمال کرنا آتا ہے؟

آئیں آج اس کا استعمال سیکھتے ہیں.


اس کےاستعمال کے طریقے کو یاد رکھنے کے لئے ایک لفظ یاد رکھیں، یہ ،لفظ ہے "PASS"

P.A.S.S یعنی: PULL, AIM, SQUEEZE, SWEEP

  • PULL : کھینچیں ، مطلب فائر اکسٹنگیوشر کے اپر جو پن ہے اس کو کھینچیں۔
  • AIM : نشانہ لیں، مطلب کہ آگ کی اصل بنیاد پر، بجھانے والے نوزل (اس کے ہارن یا نلی) سے  نشانہ لیں.
  • SQUEEZE : دبائیں، مطلب ہینڈل کو دبائیں تا کہ فائر اکسٹنگیوشر بجھانے والا مادہ چھوڑے.
  • SWEEP : گھمائیں یا پھیریں، مطلب جہاں آگ لگی ہے وہاں پر اس کو دائیں بائیں گھمائیں جب تک کہ آگ بجھ نہ جاۓ.


Post Top Ad

Your Ad Spot