ہفتہ، 9 دسمبر، 2023

چھٹی بار دنیاۓ کرکٹ کا بادشاہ - آسٹریلیا

cricket world cup 2023 - کرکٹ ورلڈ کپ

کرکٹ ورلڈ کپ کا میلہ ایک بار پھر آسٹریلیا کے نام رہا.
فائنل میں آسٹریلیا نے انڈیا کو چھ وکٹ سے ہرا کر چھٹی بار ورلڈ کپ ٹائٹل اپنے نام کر لیا.

بھارتی شہر احمد آباد کے نریندرا مودی سٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میچ میں آسٹریلوی ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز نے ٹاس جیت کر حیران کن طور پر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا. بہت سے ماہر تجزیہ کار بھی اس فیصلے پر حیران نظر آے.

بیٹنگ میں بھارتی ٹیم کی وکٹیں لگاتار گرتی رہیں، صرف روہت شرما نے ٤٧ اور ویرات کوہلی نے ٥٤ رنز کی قبل ذکر اننگ کھلی. بھرتی ٹیم صرف ٢٤٠ رنز بنا سکی.

بیٹنگ کے بعد باؤلنگ میں بھی بھارتی ٹیم نہ چل سکی،
ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کا آغاز کچھ اچھا نہ رہا، کینگروز کے 47 کے مجموعی سکور پر 3 اہم کھلاڑی آؤٹ ہو گئے لیکن ٹریوس ہیڈ اور مارنوس لیبوشیانے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو فتح کے قریب لے آے۔

ٹریوس ہیڈ نے 120 گیندوں پر 4 چھکوں اور 15 چوکوں کی مدد سے شاندار 137 رنز کی اننگز کھیلی، مارنوس لیبوشیانے ناقابل شکست 58 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔آسٹریلیا نے بھارت کا 241 رنز کا ہدف 43 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر با آسانی حاصل کر لیا۔

Post Top Ad

Your Ad Spot