کلاسٹروفوبیا محدود اور چھوٹی جگہوں کا خوف ہے آسان الفاظ میں یہ پھنس جانے کا خوف ہے۔
کلاسٹروفوبیا کے شکار کچھ لوگ جب محدود یا تنگ جگہ میں ہوتے ہیں تو ہلکی پھلکی پریشانی کا سامنا کرتے ہیں، جب کہ دوسروں کو شدید اضطراب یا گھبراہٹ کا دورہ پڑ سکتا ہے۔
جب کوئی حقیقت میں پھنس جاتا ہے، یا اسے پھنس جانے کا خوف ہوتا ہے، یا وہ پھنس جانے کے بارے میں سوچتا ہے، تو اسے خوف یا اضطراب کی نمایاں علامات محسوس ہوتی ہیں. لیکن کہا جاتا ہے کہ ان جگہوں سے گریز بھی خوف کو تقویت دے سکتا ہے۔
امریکہ کی 11 فیصد آبادی کلسٹروفوبیا کا مقابلہ کر رہی ہے۔ یہ بڑوں یا بچوں کو متاثر کر سکتا ہے۔ کلسٹروفوبیا کا شکار ہونے والوں میں 75 سے 90 فیصد تعداد خواتین کی ہے.
Exposure therapy اور cognitive behavioral therapy کلاسٹروفوبیا کے دو اہم علاج ہیں۔
اس قسم کی سائیکو تھراپیز میں، آپ کو آہستہ آہستہ اپنی خوفناک صورتحال کا سامنا کرایا جاتا ہے۔ بتدریج، بار بار نمائش کے ساتھ، مقصد یہ ہے کہ آپ اس کے عادی ہو جائیں اور اپنی مخصوص خوف زدہ صورتحال میں آرام محسوس کریں گے۔
یا آپ کے خیالات کو مثبت بنانے کی کوشش کی جاتی ہے مثال کے طور پر اگر کی کو لفٹ سے خوف محسوس ہوتا ہے تو اسے اس کے منفی کے بجاۓ مثبت پہلو بتاۓ جاتے ہیں، تا کہ کب بھی وہ آئندہ لفٹ میں بیٹھے تو اس کے خیال مے صرف لفٹ کے خوشگوار پہلو ہوں