جمعرات، 7 دسمبر، 2023

ایشیا کپ ٢٠٢٣ - بھارت کے نام


ایشیا کپ میں بھارت نے فائنل میں سری لنکا کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر آٹھویں مرتبہ ایشیا کپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔


ایشیا کپ ٢٠٢٣ بھارت - asia cup 2023 cricket


یاد رہے یہ ایشیا کپ، مردوں کے ایشیا کپ کا سولہواں ایڈیشن تھا۔ اب تک انڈیا سب سے زیادہ ایشیا کپ ٹائٹل اپنے نام کر چکا ہے جس کی تعداد ٨ ہے جبکہ دوسرے نمبر پر سرلنکا ٦ ٹائٹلز کے ساتھ موجود ہے. پاکستان اس فہرست میں صرف ٢ ٹائٹلز کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہے. 


 ایشیا کپ 2023 ایک روزہ بین الاقوامی میچز کے طور پر کھیلے گئے جس کی میزبانی پاکستان نے کی۔ یہ پاکستان اور سری لنکا میں 30 اگست سے 17 ستمبر 2023 کے درمیان منعقد ہوا. ٹورنامنٹ میں 6 ٹیموں نے حصہ لیا. سری لنکا دفاعی چیمپئن تھا۔ یہ پہلا ایشیا کپ تھا جو دو ممالک میں منعقد ہوا، جس میں چار میچز پاکستان میں کھیلے گئے اور بقیہ نو میچ سری لنکا میں کھیلے گئے۔


افغانستان، بنگلہ دیش، بھارت، پاکستان اور سری لنکا، اور ان کے ساتھ نیپال بھی اس ٹورنامنٹ کا حصہ تھے۔ پہلی بار، یہ ٹورنامنٹ "ہائبرڈ فارمیٹ" میں منعقد ہوا،  دو ممالک میں منعقد ہونےکی وجہ سے تمام ٹیموں نے کم از کم کچھ کھیل پاکستان میں کھیلے، سوائے ہندوستان کے، جنہوں نے ہندوستانی حکومت کی جانب سے نامنظوری کی وجہ سے پاکستان کا سفر کرنے سے انکار کر دیا۔


 ٹورنامنٹ کے فکسچر کا اعلان 19 جولائی 2023 کو کیا گیا تھا۔ اصل میں، یہ ٹورنامنٹ 2021 میں ہونا تھا، لیکن کوڈ -١٩ کے پنڈیمک کی وجہ سے اسے 2023 تک ملتوی کر دیا گیا۔


اس میں چھ ٹیموں کو تین کے دو گروپس میں تقسیم کیا گیا۔ کل 13 میچ کھیلے جانے تھے، جس میں چھ لیگ میچز، چھ سپر 4 میچز، اور ایک فائنل شامل تھا۔ بھارت، پاکستان اور نیپال کو گروپ اے میں رکھا گیا تھا، جبکہ دفاعی چیمپئن سری لنکا کو گروپ بی میں بنگلہ دیش اور افغانستان کے ساتھ رکھا گیا تھا۔ ہر گروپ سے سرفہرست دو ٹیموں نے سپر 4 میں پہنچنا تھا۔ وہاں سے، ٹاپ دو ٹیموں نے فائنل میں ایک دوسرے سے کھیلنا تھا.


ٹیم کی حثیت سے انڈیا ٹرافی لینے میں کامیاب رہا اور اگر انفرادی کارکردگی کی بات کی جائے تو شبھم گل ٣٠٢ رنز کے ساتھ بہترین بیٹس مین  اور متھیشا پرتھانہ ١١ وکٹس کے ساتھ بہترین بولر قرار پاۓ. 


Post Top Ad

Your Ad Spot