اتوار، 10 دسمبر، 2023

انار میں کتنے دانے ہوتے ہیں؟

انار میں کتنے دانے ہوتے ہیں؟ -anaar dane


انار کھانے کے فائدوں سے سب ہی واقف ہیں. انار ہائی بلڈ پریشراور ہائی کولیسٹرول سے بچانے میں، خوں کی کمی کو دور کرنے میں، اور اس کے علاوہ بھی بیشمار بیماریوں میں فائدہ مند ہے.

اس میں آئرن، پوٹاشیم، کیلشیم، مینگنیز پاۓ جاتے ہیں.

اس کے علاوہ یہ وٹامن کا بھی بہت ذخیرہ رکھتے ہیں، اس میں وٹامن بی، سی، ای، اور کے، پاے جاتے ہیں.

مزید یہ کہ اس میں پروٹین اور کاربوہائیڈریٹ وغیرہ تو ہوتے ہی ہیں.

یعنی بات یہ ہے کہ اس کے فائدے گنا تو کافی مشکل ہے. لیکن اس کی ایک چیز گنی جا سکتی ہے اور وہ ہیں اس کے دانے. اور یہ گنا بھی اتنا آسان نہیں ہے.

کیا اپ نے کبھی انار کے دانے گنے ہیں؟

ہم اپ کا یہ کام آسان کر دیتے ہیں.

ایک اوسط سائز کے انار میں 200 سے 1400 بیج ہو سکتے ہیں!

تو اب، بغیر گنے کھانے پر توجہ دیں !

Post Top Ad

Your Ad Spot